دنیا کےمختلف ممالک میں پانچ سے سترہ سال کی عمر تئیس کروڑ اور پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے انتہائی کم اجرت اورناگفتہ بہ حالات میں محنت مزدوری پرمجبورہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی، غربت،بے روزگاری، مہنگائی، ناانصافی اور بچوں کے حقوق اور قوانین بارے شعور کا نہ ہونا بھی چائلڈ لیبر کی بنیادی وجوہات ہیں۔ چائلڈ لیبر دنیا بھر کے تمام مروجہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مجرمانہ فعل ہے. پاکستان میں چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے دیہات میں چائلڈ لیبرزراعت، لائیو سٹاک،فشریز سے منسلک ہے جبکہ شہروں میں زیادہ تر چائلڈ لیبر ورکشاپوں، دکانوں،ہوٹلوں ،بھٹوںپر اینٹیں بنانے جیسے کاموں پر مشتمل ہے۔ حکومت کو بچوں سے جبری مشقت ختم کرانےکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گےتاکہ قوم کے مستقبل کو چائلڈ لیبرکا ایندھن بننے سے بچایا جاسکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024