پاکستان افغان حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے:ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہوچکے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔