جس طرح کے بھی الیکشن ہوں،مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی:جاوید ہاشمی

Jun 12, 2018 | 12:31

ویب ڈیسک

 پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جس طرح کے بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ ( ن ) بھاری اکثریت سے جیتے گی‘ انتخاب سے قبل دھاندلی ہورہی ہے‘ جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہورہی ہے میں نے انہیں بتا دیا ہے کہ آپ کونسلر نہیں بن سکتے۔ بندوقیں ہیں‘ خوف ہے‘ دباﺅ ہے‘ یہ پری پول رگنگ ہے۔ جس طرح کے بھی الیکشن ہوں مسلم لیگ ( ن ) بھاری اکثریت سے جیتے گی جس نے دو بار آئین توڑا اسے تحفظ دیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں