کاغذات نامزدگی کا وصولی کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا جانچ پڑتال کا سیل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بارہ ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کوبھیجے گئے ہیں جبکہ اب تک ساڑھے سات ہزار سے زیادہ امیدواروں کے کوائف کی آن لائن ڈیٹا اسکروٹنی نظام کی مدد سے تصدیق کی گئی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کئی امیدواروں کے کوائف مشکوک قرار دیے گئے ہیں، تمام ریکارڈ ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو پہنچائے جارہے ہیں اور ریٹرننگ افسر19جون تک اس ڈیٹا کی جانچ پڑتال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف اپیلیں اس مہینے کی22تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، اپلیٹ ٹریبونلز 27تاریخ تک اپیلوں کا فیصلہ کریںگے جس کے بعد رواں ماہ کی 27تاریخ کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ گذشتہ روز ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہوا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024