الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کی سیاسی تدفین کر دینگے: احمد یار ہراج
خانیوال (نمائندہ خصوصی) آئندہ الیکشن فیصلہ کن ثابت ہوگا کیونکہ یہ الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کا نہیں بلکہ پاکستان او رن لیگ کا ہے الیکشن میںآپ لوگوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان کو بچانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار این اے 151او رحلقہ پی پی 205کے نامزد امیدوار سردار احمد یارہراج نے گذشتہ روز کونسلر کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری و امیدوار پی پی 206رانا محمد سلیم حنیف ‘رائو فرحت اللہ ‘رائو سرفراز ‘رانا اکرام شفیق ‘سیٹھ فاروق ‘ریحا ن خان ‘رائوعبدالرشید ‘محمدشاہد رفیق ‘عرفان جٹ‘چوہدری امین الرحمن‘بلال ڈار‘شیخ نعیم ‘سعادت شاہ ‘رانا وارث‘نوید فاروق او رسعید چودھری موجود تھے ۔ سردار احمد یارہراج نے کہاکہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں لیگی حکومت کو دفن کردیں گے سابقہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تحریک انصاف برسر اقتدار آتے ہی بیروزگاری او رلوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریگی ۔امیدوار پی پی حلقہ 206رانا سلیم حنیف نے کہاکہ جھوٹے دعوے کرنیوالے لیگی ٹولے دوبارہ پھر آپ کے گھروں کا رخ کریں گے لیکن گلی گلی کوچے کوچے میں بسنے والے پی ٹی آئی کے کارکن و جیالے انہیں مسترد کردیں گے کیونکہ اب خانیوال کے عوام تبدیلی چاہتی ہیں۔کونسلر کنونش سے رائو فرحت اللہ ‘راء واکرام شفیق ‘سیٹھ فاروق ‘رائو عبدلرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔