حلقہ میں ریکارڈ ترقی کام کرائے‘ عوام دوبارہ خدمت کا موقع دینگے: چودھری افتخار نذیر
اڈا پل 14 )نامہ نگار( سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری افتخار نزیر نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ حلقہ میں برادری ازم کو فروغ دینے والوں سے ہے لیکن ہماری برادری پورے حلقے کی عوام ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 134علی شیر واہن کے سیاسی عمائدین کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ انشا ء اللہ جہانیاںکی عوام ہمیں ہماری کارکردگی کی بنا پر دوبارہ خدمت کا موقع دے گی جبکہ امیدوار حلقہ پی پی 210حاجی عطا ء الرحمن نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کام ہماری عوامی خدمت کا منہ بولا ثبوت ہے آج حلقے کا کوئی بھی گائوں ایسا نہیں ہے جہاں ہم نے کسی نہ کسی شکل میں کوئی ترقیاتی کام نہ کروایا ہو اس کے بعد ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی رانا فیاض انور اور حاجی امین گجر نے بھی خطاب کرتے ہو ئے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ الیکشن میں ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے اس موقع پر حافظ عبد الستار سندا ‘رائو محمد یوسف‘حاجی شوکت علی ،شوکت آرائیں ،محمود ملانہ ،رانا عباد ،حافظ غلام مصطفی فوجی ،رفیق نمبر دار ،امجد حسین بٹر ،ملک اکرم کھنڈ ،رانا فیاض انور ،رانا امجد علی ،رانا غفار سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔