تحریک انصاف اقتدار میں آکر نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی: غزل غازی
ملتان (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی حلقہ پی پی213سے امیدوار غزل غازی نے کہا کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قائد عمران خان ملک کو ترقی کی صحیح سمت پر گامزن کریں گے۔ پی ٹی آئی نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس میں امیر غریب سب کو برابر کے حقوق ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطارپارٹی میں کیا۔ غزل غازی نے مزید کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی لوٹ مار والی سیاست کے خاتمہ کا سہرا بھی تحریک انصاف کو ہی جاتا ہے جس نے حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کیا۔ اس موقع پر مخدوم شعیب اکمل ہاشمی‘ خواجہ ابراہیم صدیقی‘ مسعود مغل‘ موسیٰ شہباز خان‘ اقصیٰ نواز‘ نادیہ کوثر‘ فاطمہ درانی‘دعا نایاب‘ کومل مختار اور زہرہ علی بھی موجود تھیں