محکمہ تعلیم ملتان کی ڈی پی سی کا اجلاس جنرل اور ایم سی کیڈر کے گریڈ 15میں ترقی کے منتظر اساتذہ کے کیسز کی منظوری
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ تعلیم ملتان کے اساتذہ کی ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقدہوا ڈپٹی کمشنر ملتان کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں جنرل اور ایم سی کیڈر کے سکولوں کے سکیل 14 سے 15 میں ترقی کے منتظر اساتذہ کے کیسوں کی منظوری دی گئی۔