انتخابات میں عوام مفادات کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کر دیں: عمران مصطفی
ملتان( نامہ نگار خصوصی ) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب پاکستان سنی تحریک عمران مصطفی کھوکھر نے NA155 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،اس موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے چلے ہوئے کارتوسوں کو نامزد کرکے ثابت کر دیا کہ انہیں پاکستان سے کوئی سروکار نہیں،مفاد پرست ٹولہ ہر بار پارٹیاں بدل کر سامنے آ جاتا ہے اور عوام کے ووٹوں کی آڑ میں اپنے مفادات کے لیے پانچ سال سرگرم عمل رہتاہے،ایسی نام نہاد جمہوریت سے کبھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا،حکمران ٹولہ 10سال میں لوڈشیڈنگ ختم کر سکا اور نہ ہی عوام کو گیس و صاف پانی مل سکا ، آبائی ذخائر کے حوالہ سے بھی پاکستان کے حکمرانوں نے انڈیا کی بھر پور نمائندگی کی ، خود توکوئی ڈیم نہ بنایا انڈیا کو ڈیم پر ڈیم بنانے کا بھرپور موقع دیا، بار بار الیکشن لڑنے والوں نے عوام اور پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیا، عوام اب مفادات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں۔ اس موقع پر ڈویژنل انچارج خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی، ضلعی صدر مرزا محمد ارشد القادری، ملک عامر علی قادری، محمد یونس خان ایڈووکیٹ،محمد زوہیب سمیجہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔