میپکوسب ڈویژن نیو ملتان کا پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اختر ملک کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے سے انکار
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو سب ڈویژن نیو ملتان نے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اختر ملک کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر اختر ملک کا عزیز زاہد گزشتہ روز میپکو سب ڈویژن نیو ملتان کے دفتر آیا اور کہا کہ ڈاکٹر اختر ملک کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دیاجائے۔ ایس ڈی او اصغر کالرو نے کہا کہ پہلے ٹیوب ویل کنکشن کے 5لاکھ روپے کے واجبات کا معاملہ تو حل کرلیاجائے‘ اس پر زاہد نے کہا کہ وہ ٹیوب ویل ڈاکٹر اختر ملک کے چچا کا ہے ۔ایس ڈی او اصغر کالرو نے رابطے پر کہا کہ معاملے کی تحقیق کے بعد ہی این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔