ایل ایل بی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ ون ٹو اور تھری کے ضمنی امتحان اور 5سالہ پروگرام کے پارٹ فرسٹ کے ضمنی امتحان 2017 کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا گیا جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹ ون کے امتحان 22جون سے شروع ہوگا اور 6جولائی تک جاری رہے گا جبکہ پارٹ ٹو کے امتحان 23جون سے شروع ہوں گے اور 7 جولائی تک جاری رہے گا پار ٹ تھری کے امتحانات 23جون سے شروع ہوں گے او ر 13 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ 5سالہ پروگرام کے پارٹ فرسٹ کے امتحانات 22جون سے شروع ہوں گے اور 4جولائی تک جاری رہیں گے۔