ٹکٹوں کی تقسیم میں تحفظات، بہاولپور گرینڈ الائنس کی تیاریاں شروع
بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاولپورمیں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں تحفظات متعدد جماعتوں کے امیدواروں نے بہاولپورگرینڈ الائنس کی تیاریاں شروع کردیں نواب صلاح الدین عباسی گرینڈالائنس کے متوقع سربراہ ہوسکتے ہیں مسلم لیگ ن متحدہ مجلس عمل، جماعت اسلامی اورجنوبی صوبہ محاذ کے علاوہ بہاولپورصوبہ بحالی کی حمایتی جماعتوں نے شمولیت کاعندیہ دیدیا تحریک انصاف، نواب صلاح الدین عباسی کوبہاولپورکی شہری نشست سے الیکشن لڑانے کی خواہاں ہے لیکن نواب صلاح الدین عباسی نے اپنی آبائی نشست احمدپورشرقیہ اوریزمان سے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کیاہے مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری طارق بشیرچیمہ نے نواب صلاح الدین عباسی کواپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی دوسری طرف فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل ہونیوالے مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ چوہدری، حنیف ارائیں، فاروق اعظم ملک، تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں لیکن ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں ان لوگوں نے گرینڈالائنس میں شمولیت کاعندیہ دیاہے ایم ایم اے اورجماعت اسلامی کے رہنماسابق ایم پی اے ڈاکٹروسیم اخترنے بھی گرینڈالائنس میں شمولیت کاارادہ ظاہر کیاہے چوہدری طارق بشیرچیمہ پہلے ہی نواب صلاح الدین عباسی کے ساتھ کوئی بھی اتحاد بنانے کاارادہ رکھتے ہیں نواب صلاح الدین عباسی ، طارق بشیرچیمہ ، ڈاکٹروسیم اختر، فاروق اعظم ملک، سمیع اللہ خان، سمیع اللہ چوہدری سمیت دیگرنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔