27 تاریخ کو اللہ نے ملک عطا کیا، مسائل عہد سے بے وفائی کا نتیجہ:حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک کی27 تاریخ کو اللہ نے ہمیں یہ ملک عطا کیا۔ یہ تاریخ تقاضا کرتی ہے ہم اللہ سے کئے گئے عہد کو نبھائیں۔ انہوںنے کہاآج پاکستان جن مسائل سے دوچار ہے ۔ یہ اس عہد سے بے وفائی کا نتیجہ ہے جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اللہ رب العزت سے کیا تھا۔ حکومت پاکستان اور افواج تمام ذمہ داران سمیت قوم کے ہر طبقہ کو چاہیے وہ اجتماعی استغفار کرے اور اس بات کا پختہ عزم کیا جائے ہم اس ملک میں اللہ کا قانون نافذ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ توبہ و استغفار کرنے اور اللہ کو راضی کرنے سے آسمانوں سے رحمتیں وبرکتیں نازل ہوں گی اور پاکستان کو درپیش مسائل حل ہوں گے۔