این اے 66جہلم کا ٹکٹ چوہدری فرخ الطاف کو جاری کر دیا
دینہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 66جہلم کے لئے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد الطاف کے صاحبزادے تحریک انصاف کے رہنما و سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف کو ٹکٹ جاری کر دیا جس کے بعد چوہدری فرخ الطاف نے با ضابطہ طور پر اپنی مہم کا آغاز کر دیا اور کارکنوں اور ورکروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔