امجد رشید چوہدری نے جامعہ پونچھ راولاکوٹ میں ایم فل ریاضی کے مکالے کا کامیاب دفاع کیا
کھوئی رٹہ( نامہ نگار)لہڑی سرل تتہ پانی سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم سکارلر محمد امجد رشید چوہدری نے جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ ریاضی میں اپنے ایم۔ فل ریاضی کے مکالے کا کامیاب دفاع کر لیا۔ امجد رشید چوہدری نے شعبہ ریاضی کے فیکلٹی ممبران ، چیرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر قمر دین ، ڈاکٹر تاج حسین اور دیگر اساتذہ کے سامنے اپنے ایم ، فل مکالے کا بھر پور دفاع کیا جس پر فیکلٹی ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا اور مبارکباد بھی دی۔ امجد رشید چوہدری نے جامعہ پونچھ کے داخلہ امتحان (جی ۔آر۔ای ۔ ٹیسٹ) منعقدہ سال 2015میں بھی مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ جس پر سابقہ وائس چانسلر جامعہ پونچھ ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے انہیں خصوصی مبادکباد دی تھی۔ایک سوال کے استفسار پر امجد رشید چوہدری کا کہنا تھا کہ میری یہ کامیابی والدین کی دعائوں اور محنت کا ثمر ہے۔امجد رشید نے مزید کہا کہ میری کامیابی مین میرے اساتذہ بالخصوص ڈاکٹر تقاصر حسین، ڈاکٹر عزیز احمد اور میرے ساتھی طالب علم دوست محمد مہتاب یٰسین چوہدری کا اہم کردار ہے جس پر میں تما م احباب کا مشکور ہوں ۔