نشتر کالونی، سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانیوالی خاتون دم توڑ گئی، مقدمہ درج
لاہور (نامہ نگار) سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانیوالی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی پانچ بچوں کی ماں شکیلہ بی بی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد رئیس الدین کی مدعیت میں اسکے شوہر محمد جاوید، سسر سعید احمد اور دیور جنید سمیت 4 افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان روپوش ہیں، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔