مریدکے : جوتوں کے گودام میں آتشزدگی، 12کروڑ کا سامان جل کر راکھ ہوگیا
مریدکے (نامہ نگار) جوتوں کے دو بڑے گوداموں میں آگ لگنے سے 12 کروڑ مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دونوں گوداموں کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں۔ جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب واقع جوتوں کی فیکٹری کے دو بڑے گوداموں اور ملحقہ دفاتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میںتقریباً 12 کڑور کا خام و تیار مال اور چمڑا راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ ملحقہ دفاتر کے کمپیوٹرز اور فرنیچر کا سامان اور ائیرکنڈیشنڈ جل گئے۔