سعودی عرب، کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی اور بھارتی 2 کارکن جاں بحق
ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب کی عفیف پہاڑیوں میں موجود کنویں میں دم گھٹنے سے پاکستانی سمیت 2 ایشیائی کارکن جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں واٹر ٹینکر میں کنویں سے پانی بھر رہے تھے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے دونوں کی نعشیں نکال کر ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیں۔ موقع پر موجود متوفی کارکنان کے رفیق کار نے بتایا کہ کنویں پر کام کرنیوالے 3 میں سے 2 کا تعلق پاکستان اور ایک کا ہندوستان سے ہے۔ واٹر پمپ کا ایک حصہ کنویں میں گر گیا تھا۔ ایک نکالنے کیلئے کنویں میں اترا۔ زہریلی گیس سے متاثر ہوکر ہوش و حواس کھو بیٹھا۔ایک پاکستانی نے اپنے رفیق کار کو بچانے کی کوشش کی۔ وہ بھی کنویں میں جاگرا۔ تیسرے نے شہری دفاع سے رابطہ کرکے سانحہ کی اطلاع دی۔