عید پر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ‘14سے 18جون تک بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے عید پر شہر میں دفعہ 144نافذ کر دی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عید پر 14سے 18جون تک بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔