حسن کارکردگی پر کیش ایوارڈ دینے کا مقصد ملازمین کی مالی حوصلہ افزائی کرنا ہے: جمیل کامران
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے ملازمین میں حسن کارکردگی پر کیش ایوارڈز اور عیدی تقسیم کی گئی۔ اس سلسلے میں تقریب ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران نے اس حوالے سے کہا کہ حسن کارکردگی پر کیش ایوارڈز دینے کا مقصد ملازمین کی مالی طور پر حوصلہ افزائی کرنا اور ملازمین کے درمیان زیادہ جانفشانی سے ہمیشہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کے جذبہ کو تقویت دینا ہے۔