مصر ی فٹبالر محمد صلاح کا ہم شکل بھی اسٹار بن گیا
قاہرہ(آئی این پی)مصری فٹبالر محمد صلاح کا ہم شکل میدان میں آگیا، سپر اسٹار سے شباہت نے عراقی فٹبالر کو اسٹار بنادیا۔لیورپول کے اسٹرائیکرمصری فٹبالر محمد صلاح اپنے کھیل کی وجہ سے دنیابھرمیں مشہور لیکن عراق میں ایک نوجوان مشہور ہوا محمد صلاح کی وجہ سے جو ہوبہو محمد صلاح کی جیسی مشابہت والے اس نوجوان کا نام ہے حسین علی اوریہ عراقی فٹبال کلب کیلئے کھیلتا ہے۔حسین علی جب بھی گھرسے نکلتا ہے سیلفیز کیلئے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔