ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ اور دیگر عہدیداروں کا اجلاس
ملتان(سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان کی مجلس عاملہ اور دیگر عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر اچھی پہلوان اور چیئرمین حفیظ پہلوان نے کی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شاہد خان پہلوان کے ملک سے باہر جانے پر واثق خان پہلوان سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے نوجوان پہلوانوں کی فہرست بنا کر تربیتی کیمپ لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔