شیخوپورہ: تیزرفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دوستوں کو کچل ڈالا، موقع پر ہلاک
شیخوپورہ، فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹبہ رحمت کے قریب تیزرفتار ڈمپر بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ قصبہ منڈیالی کے اسامہ اور وقاص موٹر سائیکل پر شیخوپورہ سے گائوں آرہے تھے کہ ٹبہ رحمت کے قریب پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ڈمپر نے روند ڈالا۔ دونوں کی ہلاکت دماغ میں چوٹ لگنے سے ہوئی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا۔ حادثہ کے بعد ڈمپر سمیت ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ سینکڑوں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ لاہور روڈ اور شیخوپورہ فاروق آباد روڈ پر ڈمپروں کا داخلہ بند کیا جائے جس کے باعث ہر روز جان لیوا حادثات ہورہے ہیں۔