سٹیٹ بنک نے 100 نادہندہ امیدواروں کی نشاندہی کردی: ذرائع
اسلام آباد (خبر نگار) کاغذات نامزدگی کو جانچ پڑتال میں سٹیٹ بنک اور ایف بی آر نے مدد شروع کردی ہے۔ ایف بی آر کے افسروں کی ایک ٹیم الیکشن کمشن کی مدد کر رہی ہے جبکہ سٹیٹ بنک ’ڈیفالٹرز‘‘ کے تعین کیلئے مدد دے رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے نتیجہ میں ایسے لوگوں کے نام سامنے آ گئے ہیں جن کے ذمہ بینکوں کے قرضے واجب الادا ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ سٹیٹ بنک نے 100 افراد کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں اسد اﷲ بھٹو شامل ہیں۔ جن کے ذمہ 7کروڑ روپے ہیں۔ جام اکرام اﷲ کا نام سامنے آیا ہے جن کے ذمہ 20 لاکھ روپے ہیں۔