سٹارلٹ تھیٹر کے فنکاروں نے ’’کالا باغ ڈیم بنائو ملک بچائو‘‘ تحریک کی حمایت کر دی
ملتان(نیوز رپورٹر) سٹارلٹ تھیٹر کے فنکاروں نے ’’کالاباغ ڈیم بنائو ملک بچائو‘‘ تحریک کی حمایت کر دی۔ گزشتہ روز سٹارلٹ تھیٹر کے ہدایت کار زوار بلوچ پروڈیوسر چودھری ریاض نے سرپرست اعلیٰ ادریس بٹ کی قیادت میں چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بننا ملک کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہے اگرڈیم نہ بنا تو عوام پانی کی بوند بوند کو ترسے گی۔