ای سی ایل میں نام ہونے پر زلفی بخاری کو عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے سے روکدیا گیا اعلیٰ سطح رابطوں کے بعد عارضی اجازت
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نور خان ائر بیس چکلالہ پر ایف آئی اے نے زلفی بخاری کو انکا نام نیب کیس میں ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے سعودی عرب روانگی سے روک لیا۔ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ ان کے چارٹر طیارے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ بعدازاں اعلیٰ سطحوں پر رابطوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ عمرہ پر روانگی کیلئے عارضی اجازت دے دی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ زلفی بخاری کو عمرہ کیلئے صرف ایک بار اجازت دی جا رہی ہے ۔