راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کاشدید بحران ؛ شہری شہری بوند بوند کو ترس گئے
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی کارکن علی اصغر اعوان نے کہا راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانی کاشدید بحران ہونے سے شہری شہری بوند بوند کو ترس گئے ،راولپنڈی میں کینٹ انتظامیہاور واسا حکام علاقہ مکینوں کو پانی فراہم کرنے میں غفلت کا مظاہر ہ کر رہے ہیں اور یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اس پر انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا یہی حالات وفا قی دارالحکومت کے ہیں وہاں بھی سی ڈی اے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس سے یہ مسئلہ انتہائی گھمبیر ہوتا جا رہا ہے ۔ علی اصغر اعوان نے مزید کہا پانی کی بندش سے راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے جن میں، ٹینچ بھاٹہ، 22 نمبر، بکراہ منڈی ڈھوک سیداں ، چوہڑ چوک،مصریال روڈ،افشاں کالونی ،اور اڈیالہ روڈ کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔دوسری طرف جڑواں شہروں میں پرائیویٹ پانی فراہم کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے وہ بھی ٹینکر دوگنی قیمت پر بیچ رہے ہیں جس سے عام شہریوں کیلئے پانی کا حصول مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے۔علی اصغر اعوان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فی الفور عوام کے اس بنیادی مسئلہ کو حل کیا جائے تا کہ جڑواں شہروں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔