بوائز اینڈ گرلز سکاؤٹس اور بیرون ملک تربیت کیلئے اساتذہ طالب علموں کے تبادلوں کے اموروزارت کے سپرد
اسلام آباد (نا مہ نگار) وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے بوائز اینڈ گرلز سکائوٹس اور بیرون ملک تربیت کے لئے اساتذہ اور طالبعلموں کے تبادلوں کے امور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے وزارت پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کے سپرد کر دیئے ہیں ۔کابینہ ڈویژن سے جاری میمورنڈم کے مطابق بوائز سکائوٹس ،گرلز سکائوٹس ، نوجوانوں کی سرگرمیاں اور تحریکیں ،تعلیم کے شعبے میں اساتذہ اور طالبعلموں کے بیرون ملک تبادلوں کے امور جو کہ پہلے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس تھی سے لیکروزارت پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کے سپرد کر دیا ہے ۔