پیپلز کالونی وارڈ 7 اور 8 میں قصائیوں کی من مانیاں عروج پر ،انتظامیہ بے بس
اسلام آباد (جنرل رپورٹر)پیپلز کالونی میں قصائی مافیا بے قابو ہو چکا ہے خاص طور پر وارڈ نمبر 7 اور 8 میں قصائیوں کی من مانیاں عروج پر ہیں جس پر اہل علاقہ شدید تشویش کا شکا ر ہیں ،مکینوںکا کہنا ہے کہ بار ہا انتظامیہ کو باور کروانے کے باوجود ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں لیا گیا انہوں نے بتایا کہ گوشت مہنگا ہونے کے باوجود بھی غیر معیاری ہے جس سے علاقہ مکینوں میں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کئی دفعہ فوڈ انسپکٹر کو یہاں آئے وہ بھی اپنی مٹھی گرم کر کے واپس چلے جاتے ہیں جس سے قصائیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید کھل کر غیر معیاری گوشت بیچتے ہیں اور عوام اب قصائیوں کے رحم و کرم پر ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا فی الفور اس مسئلہ کو حل کیا جائے اور قصائی مافیا کے خلاف ایکشن لے کر عملی اقدامات کئے جائے ۔