حفظان صحت کے قوانین کے خلاف ورزی پرگوشت ، چکن ، چارٹ کی 3 دکانیں سیل
اسلام آباد (وقائع نگار) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناقص اور غیرمعیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم مزید تیز کردی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 42فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش ۔ 28کو نوٹس جاری ۔ 9اشیاء خورد ونوش کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر پانچدرجن ناقص سموسے اور اٹھارہ لٹر نان برانڈڈ کیچ اپ ضبط کرلی ۔ حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر جی نائن مرکز ایک گوشت کی دکان سیل کردی ہے۔ جناح سپر مارکیٹ میں ایک چائینز ریسٹورنٹ حفظان صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر سیل ۔جناح سپر مارکیٹ میں چاٹ شاٹ کی دکان سیل اور روات بازار میں الشیخ چکن شاپ سیل کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر 28نوٹس جاری کئے۔72 گندے برتن اٹھارہ لٹر ناقص کیچ اپ ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔ٹیموں نے کل 201فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی سات انسپکشن کیںاور ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔