200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی19 جون کو ہو گی
ملتان (وقائع نگار) 200 روپے مالیت انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث چار روز کی تاخیر سے 19 جون کو ہو گی اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے ۔