پاکستان ریلویز کی جانب سے بزرگ شہریوں کیلئے عید کے پہلے 2 روز مفت سفری سہولیات کا اعلان
ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر بزرگ شہریوں کے لئے مفت سفری سہولیات کا اعلان کر دیا ہے نگران وفاقی وزیر کے احکامات پرپاکستان ریلوے 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے عید الفطر کے پہلے دو روز مفت سفر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بزرگ شہریوں کو ریلوے سٹیشنز پر ترجیح بنیادوں فری ٹکٹ دیئے جائیں گے جبکہ ریلوے سفر کے دوران شناختی کارڈ کی کاپی پر بھی مفت ٹکٹ فراہم کی جائے گی واضح رہے نگران وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد انہیں بزرگ شہریوں کے لئے خصوصی پیکج متعارف کرانے کی ہدایات دیں تھیں جن کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے 65 سال سے زائد شہریوں کے لئے مفت سفری سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔