برطانیہ میں سالانہ کیچڑ ریس
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں سالانہ مڈ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے مٹی اور کیچڑ سے بنے ٹریک پر خوب دوڑ لگائی۔برطانیہ کی کائونٹی ایسکس کے پرومینیڈ پارک میں ہونے والی اس سالانہ مڈ ریس میں درجنوں مردو خواتین نے حصہ لیا اور پانی، کیچڑ، مٹی سے بنے دشوار گزار ٹریک پر دوڑ لگاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔