شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے بعد راولپنڈی واپس پہنچ گئے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ پاکستان کے صدر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی اور روضہ اقدسؐ پر حاضری دینے کے بعد پیر کے روز راولپنڈی واپس پہنچ گئے وہ آج منگل کو این اے 60 اور این اے 62کے حلقوں میں داخل کرائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں پیش ہونگے۔