پنجاب کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 619افراد شدید زخمی اور 383افراد معمولی زخمی ہو گئے صوبائی درالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1015متاثرین میں820مرد اور195خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں149 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور548 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 323 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں670 موٹر سائیکلز، 150 آٹو رکشے،91 موٹر کاریں، 49 وین، 14مسافر بسیں، 39 ٹرک اور86 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔