نگراں حکومت اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے ،اسد عمر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کا سخت بحران ہے نگراں حکومت فوری مداخلت کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال تک اسلام آباد کے عوام کو تحریک انصاف سے وابستگیکی سزاء دی ن لیگ کی سفوں میں یزیدی عناصر پانچ سال تک عوام کو پانی سے ترساتے رہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے اسلام آباد کی سڑکوں تک ہر جگہ ہم نے پانی کا مسئلہ اجاگر کیا لیکن یزیدی ٹولہ ٹس سے مس نہ ہوا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام پانی کی نعمت سے محروم ہیں اسد عمر نے کہا کہ نگراں حکومت بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں ہمیں اقتدار ملا تو انشائاللہ ترجیحی بنیادوں پر اسلام آباد کیلئے وافر پانی کا انتظام کریں گے ۔