ممتاز حسین سبزواری کی خد مات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،علامہ قمرزیدی
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) معروف مذہبی و قومی کارکن شہید سید ممتاز حسین سبزواری کی بلندی درجات کیلئے اُ نکے برادر بزرگ سید طفیل حسین سبزواری و خانوادہ کے زیر اہتمام امامبارگاہ یادگارِ حسین ؑ سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں سالانہ مجلس عزا کا انعقادکیا گیا جس میں مذہبی و ماتمی مقتدر شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ سید ممتاز سبزواری شہید حب ِ آ ل محمد ؐ تھے جو تادم آخر مرکز ِ ولاء و عز اعلی مسجد کیساتھ منسلک رہے اور محاذ حسینی سے رضاکارانہ گرفتاری کے علاوہ عزاداری کیلئے گراں قد ر خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید ممتاز سبزواری ولائے علی ؑ اور عزائے حسین ؑ کا جو اثاثہ چھوڑ گئے ہیں اسکے تحفظ کیلئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا اس موقع پر ذاکر قمر مختار کوثر نے بھی خطاب کیا جبکہ نجم الحسن جعفری نے حدیث کساء کی تلاوت کی۔آخر میں خانوادہ سبزواری کے سربراہ سید اصغر حسین سبزواری ،سید ذوالفقار حسین شاہ ،امجد حسین شاہ جملہ مرحومین و شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔