دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،سی ٹی او
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے وارڈن افسران اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں دورانِ ڈیوٹی فوت ہونے والے ٹریفک وارڈنز اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کے خاندان میں گفٹ اور عیدی تقسیم کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹریفک پولیس کا دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔