چوہدری نثار علی خان کو دونوں حلقوں سے کامیاب کروائیں گے،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دونوں حلقوں سے کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور چئیرمین لکھن راجہ فیصل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے کہا ہے کہ چوہدری نثار ایک با اصول اور سچے سیاستدان ہیں۔ پاکستان اور حلقے کے عوام کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ انہوں نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ۔ اس لیے حلقے کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں۔ان کی اصول پسندی کی مثال مخالفین بھی دینے پر مجبور ہیں ۔چوہدری نثار کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ہے اور انشاء اللہ پچیس جولائی کا سورج چوہدری نثار کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔