عام لوگ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق کیس میں ظفر عزیز کو نوٹس
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے عام لو گ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق معاملے پر ظفرعزیز کو نوٹس جاری کر تے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن میں عام لوگ اتحاد کی چیئرمین شپ سے متعلق معاملے کی سماعت چار رکنی کمیشن نے کی ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے ، انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم عام لوگ اتحاد کے ٹکٹ انہیں جاری کریں ،الیکشن کمیشن نے معاملے پر ظفرعزیز کو نوٹس جاری کر تے کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی۔