فیروز والا : چوری‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار حامد سعید سے گیارہ لاکھ روپے کی رقم اور دیگر مال لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے بھکھی روڈ پر شہری محمد علی سے ساڑھے 8لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ امین سے موٹر سائیکل چھین لی جبکہ کاشف پارک سے شوکت علی موبائل‘ نقدی سے محروم ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے واپڈا ملازم اشفاق کو روک کر لوٹ لیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی چونگی سٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے شہری ندیم کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نوے ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔