ممبئی حملہ کیس، نواز شریف کے بیان کیخلاف دائر درخواست کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے حوالے سے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے بیان پر دائر درخواست کی سماعت عید تعطیلات تک ملتوی کردی ہے عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے مقدمے کی سماعت کی عدالتی استفسار ایف آئی اے نے اپنا ریکارڈ پیش کیا ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے ریکارڈ پر نواز شریف کے خلاف کوئی شکایت درج نہیںانہوںنے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ منسلک شکایت ہر کوئی تاریخ یا وصولی کا ثبوت نہیں ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو ہدایت کی جائے کہ وہ ایف آئی اے کو کاروائی کے لیے باقاعدہ درخواست دے فاضل جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو سوشل ،پرنٹ و الیکڑانک میڈیا پر مواد کے حوالے سے شکایت ہے تو دادرسی کے ادارے موجود ہیںپمرا، پی ٹی اے اورپریس کونسل سے شکایت کی صورت میں رجوع کیا جا سکتا ہے کیوں نہ ایف آئی اے کو ڈائریکشن کے ساتھ کیس نمٹادیا جائے؟ درخواست گزار رائے تجمل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کو نسل مصروفیت کے باعث کیس کی پیروی نہیں کرپارہا ہے لہذا عید کی تعطیلات تک کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے فاضل عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔