سعودی فورسز نے جازان پر ہونے والا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
ریاض (اے این این)سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔سعودی دفاعی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی شہر جازان پر ہونے والا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر متعدد میزائل داغے گئے تھے۔ان میزائل حملوں میں 3افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے قبل جمعہ کو سعودی شہروںجازان اور خمیس مشیط پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔