صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی‘ پی ٹی آئی کی خاتون کارکن زیرحراست
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی‘ دھکم پیل کے دوران شیشہ ٹوٹنے کے بعد تحریک انصاف کی خاتون کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے آئی جی سندھ سے رابطہ کر کے مزید سیکورٹی طلبکر لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنمائوں اور کارکنوں کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے گیٹ پر سیکورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا اس دوران زبردستی اندر گھسنے کی کوشش میں الیکشن کمیشن کے دفتر کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی خاتون کارکن اسماء رضوی کو حراست میں لے لیا گیا۔