شب قدر کے موقع پر 5ہزار اہلکار مساجد کے باہر تعینات کئے گئے: منتظر مہدی
لاہور (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) ایس ایس پی آپریشنز لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ لیلتہ القدر کے موقع پر شہر کی مساجد و امام بارگاہوں میں 10 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز،84 ایس ایچ اوزاور 05 ہزار سے زائد پولیس اہلکار نے فرائض سرانجام دئیے۔ شہر کی حساس مساجد و امام بارگاہوں کے اِرد گرد ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے اہلکار موثر گشت کرتے رہے۔ ڈویژنل ایس پیز شہر کی حساس مساجد و امام بارگاہوں کے ارد گردسرچ آپریشنز و سنیپ چیکنگ کی خود نگرانی کریں۔ لیلتہ القدر کے موقع پر سپیشل کمانڈوز کو روف ٹاپ سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ10 ہزار سے زائد رضا کار بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر لیلتہ القدر کے سکیورٹی معاملات پر تمام ایس پی حضرات کی انچارج کو آرڈینیشن تھیں۔