نیوانارکلی سے منشیات فروش گرفتار 22 لٹر شراب برآمد
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ نیو انارکلی چوہدری نوید اعظم نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 22لیٹر شراب برآمد کر لی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے معلوم ہو اہے کہ ایس پی سٹی علی رضا نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بھرپور کارروائی کے احکامات دئیے جس پر ایس ایچ او چوہدری نوید اعظم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شراب فروخت کرنے والے خطرناک ملزم عبدالحق کو گرفتار کرکے ملزم کے پاس موجود 22لیٹر شراب برآمد کر لی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔