عمران نے ٹکٹ تقسیم کرتے یوٹرن لیا، نثار کے پاس کچھ ہے تو بتائیں: بلاول
لاڑکانہ/ سکھر (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے پارٹی ٹکٹ تقسیم میں اپنے موقف سے یوٹرن لے لیا، پیپلز پارٹی کی نیت صاف ہے، جے ڈی اے والوں سے پوچھیں ان کے پیچھے کون ہے، سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، امید ہے وقت پر ہی ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیس کا فیصلہ عدالت کریگی، میں بھی دیگر کی طرح انتظار میں ہوں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں معاشی انصاف ہو، الیکشن میں سرپرائز ملے گا، پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر نتائج دیگی، میں کارکن اور امیدوار سب ملکر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چوہدری نثار کے پاس کچھ ہے تو انہیں کہنا چاہیے۔مالاکنڈ میں بلاول کے کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کارکنوں کی خواہش اور اس مٹی سے محبت کی خاطر مالاکنڈ سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں توقع ہے مالاکنڈ کے عوام بلاول بھٹو کو محبت کا جواب محبت سے دیںگے۔سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاو¿س لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال۔ خاص طور پر بلوچستان کے سیاسی حالات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے نواز شریف کو عدالتوں کا احترام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، اقامے کے پیچھے ایک مائنڈ سیٹ ہے جو متحرک ہے، اقامے کے پیچھے کوئی مافیا ہے ہمیں تو ویزا بھی مشکل سے ملتا ہے، آصفہ بھٹو نے فی الحال سیاست میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی میں ٹکٹوں کے معاملے پر کوئی اختلافات نہیں۔ عمران خان نے 60 فیصد ٹکٹ باہر سے آنے والوں کو دیئے۔ نواز شریف ہمیں عدالتوں کے احترام کا مشورہ دیتے تھے ہم بھی وہی دیں گے۔
بلاول/ زرداری