تخت لاہور نے انتخابات سے راہ فرار اختیار کر لی: سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تخت لاہور نے انتخاب سے راہ فرار اختیار کر لیا ن لیگ کی بڑی قیادت تحریک انصاف کے امیدواروں کے مدمقابل آنے سے گریزاں ہے خواتین کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پنجاب میں ن لیگ نے دس سالہ دورِ اقتدار میں عوام کے مسائل حل نہیں کئے عوام کا معیار زندگی مزید گِر گیا ہے عوام بے روزگاری اور بھوک افلاس سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ عمران خان کے کرپشن کے معاملے میں دو ٹوک موقف کی وجہ سے ہے تحریک انصاف عوام کو کرپٹ لوگوں سے نجات دلائے گی۔