زیبا احسان نے این اے 131 سے ق لیگ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ق) لاہور کی سینئر نائب صدر زیبا احسان 2018کے الیکشن میں حلقہ این اے 131ڈیفنس سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی جبکہ اس حلقہ سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، مسلم لیگ(ن) کے خواجہ سعد رفیق ،پیپلزپارٹی کے عاصم محمود بھٹی ، سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان، گلوکار جواد احمدکے علاوہ ایک درجن سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔ زیبا احسان نے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کے بعد کہا کہ میں الیکشن میں حصہ لے کر خواتین کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں فتح و کامرانی ہمارا مقدر ہوگی۔