فیروزوالہ : شہریوں کے ٹیلی فون عرصہ دراز سے خراب‘ محکمہ درست کرنے سے گریزاں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقوں میں پی ٹی سی ایل عملے نے خراب ٹیلی فون اور انٹرنیٹ درست کرنے کی بجائے شہریوں کوخوار کرنا معمول بنا رکھا ہے۔ محکمہ پی ٹی سی ایل نے جگہ جگہ کھدائی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شاہدرہ چوک‘ بیگم کوٹ، کوٹ شہاب الدین، کچہری روڈ اور اندرون شاہدرہ ٹائون میں اکثر ٹیلی فون لائنز کئی روز سے خراب پڑی ہیں۔ صارفین نے اس بارے کئی شکایات درج کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عملہ کی عدم توجہ کی وجہ سے گھریلو صارفین کنکشن بند کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔